29 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ، بھوک سے 57 افراد شہید، مسلم ممالک نسل کشی ختم کروائیں،...

غزہ، بھوک سے 57 افراد شہید، مسلم ممالک نسل کشی ختم کروائیں، حماس


غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ میں بھوک سے 57افراد شہید ہوگئے ہیں ، حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی اور قحط ختم کروائیں ، یہ عرب اور مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ، غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کے روز بتایا کہ خان یونس مہاجر کیمپ میں البیرم خاندان کے گھر پر رات گئے اسرائیلی حملے میں کم از کم 11 افرادشہید ہو گئے ہیں، جن میں ایک سال تک کی عمر کے تین بچے بھی شامل ہیں، محکمہ شہری دفاع کے ترجمان بصل نے اے ایف پی کو بتایا کہ 8شہداء کی شناخت ہو گئی ہے، سب ایک ہی وسیع خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جن میں ایک سال کی عمر کے ایک لڑکا اور لڑکی اور ایک ماہ کا بچہ شامل ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں قائم فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ نیوز میڈیا کو غزہ تک “غیر محدود” رسائی فراہم کرے۔حوثی سے منسلک المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ امریکا نے یمن کے کامران جزیرے اور ساحلی شہر الحدیدہ کے ضلع السلیف پر دو فضائی حملے کئے ہیں۔ ایک روز قبل یمن سے حوثیوں نے اسرائیل پر دو بیلسٹک میزائل داغے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ محاصرے کے باعث محصور علاقے میں کم از کم 57 فلسطینی بھوک سے شہید ہوگئے ہیں، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدیں دوبارہ کھولنے کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی کرے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات