31 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومغزہ لہو لہوعمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی اسمگلنگ  کے خلاف تعاون...

عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی اسمگلنگ  کے خلاف تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئر رپورٹ پر وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ  کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن  سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، خالد بن ہلال  نے کہا کہ   عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ  کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  عمان حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات