23 C
Lahore
Monday, May 5, 2025
ہومقومی خبریںعشق میں ناکامی پر ملزم کے ہاتھوں ماں بیٹی قتل

عشق میں ناکامی پر ملزم کے ہاتھوں ماں بیٹی قتل


فوٹو فائل

لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغواء کر کے قتل کر دیا، مقتولہ کی ماں مدعیہ بنی تو اسے بھی 3 ماہ بعد اغواء کر کے قتل کر دیا۔

کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور 27 مئی 2024ء کو اغواء کر کے قتل کر دیا۔

ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو ملزم نے 12 اکتوبر 2024ء کو اسے بھی اغواء کر کے قتل کر دیا، ماں بیٹی کو 3 ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔

پولیس نے 3 ملزمان یوسف، ناصر اور منصب کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔

ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیے تھے، ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات