30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوعالمی عسکری حلقوں میں جے ایف 17 بلاک تھری کے چرچے

عالمی عسکری حلقوں میں جے ایف 17 بلاک تھری کے چرچے


بھارت فرانسیسی جنگی طیارہ داسو رافال پا کر مغرور تھا مگر پاکستانی جدید ترین طیارے،JF-17 بلاک تھری کے تباہ کن ہتھیاروں کی ڈرامائی’ اینٹری‘ نے غرور خاک میں ملا دیا۔

ہانگ کانگ کے ممتاز اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فوج کے میجرجنرل(ر) لی چینگ (Li Cheng-chieh) نے تائیوانی نیوزچینل سی ٹی آئی کو بتایا ’’JF-17 بلاک تھری میں لگا KLJ-7A ریڈار اور فضا سے فضا میں مار کرتا PL-15میزائیل ’گیم چینجر ہیں، ان کے سامنے رافال نہیں ٹھہر سکتا۔

دور جدید کی جنگ میں حالات سے آگاہ رہنا پہلی ترجیح بن چکا،‘‘پاکستانی طیارے کا ریڈار 120 کلومیٹر دور اڑتے دشمن جنگی طیارے کو ’لاک‘‘ کر کے اسے فرار نہیں ہونے دیتا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی جے ایف تھنڈر نے پیرس ایئر شو میں دھاک بٹھا دی

جے ایف بلاک 17 بلاک بیک وقت 15 ٹارگٹ پر نظر رکھتا اور 4 کو انگیج کرتا ہے جبکہ رافال کے ریڈار کے لاک کرنے کی رینج محض 60 کلومیٹر ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو ایسے PL-15 فراہم کر دئیے جو 200 تا 300 کلومیٹر دور اڑتے طیارے کو ٹارگٹ کرسکتے۔

یہ پہلا موقع ہے چین نے اپنا یہ جدید ترین میزائل کسی دوسرے ملک کو دیا ہے، JF-17 بلاک تھری کے ریڈار اور میزائیل حملہ کرنے پر تْلے بیٹھے بھارتی حکمرانوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات