بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان میٹ گالا 2025ء میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اس تاریخی لمحے سے قبل نیویارک ایئرپورٹ پر ان کی آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ویڈیوز میں شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا دادلانی کے ہمراہ ایئرپورٹ سے باہر آتے دکھائی دیتے ہیں، جہاں مداحوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر بھی شاہ رخ خان نے ہمیشہ کی طرح سادگی اور وقار کے امتزاج سے سب کا دل جیتا۔
ایک اور ویڈیو میں امریکی مداح کی شاہ رخ خان سے ملاقات کو دکھایا گیا، جس میں مداح کا جذباتی ردعمل دیکھنے لائق تھا۔
مداحوں کی نظریں اب شاہ رخ خان کے ریڈ کارپٹ لُک پر جمی ہوئی ہیں کہ وہ کیسا انداز اپنائیں گے۔