28 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسمیع خان نے ڈراموں میں 'بیڈ بوائز' کی گلیمرائزیشن پر کیا کہا؟

سمیع خان نے ڈراموں میں ‘بیڈ بوائز’ کی گلیمرائزیشن پر کیا کہا؟


سمیع خان نے ڈراموں میں ‘بیڈ بوائز’ کی گلیمرائزیشن پر دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ محبت جیتنے کی چیز ہے، چھیننے کی نہیں۔

پاکستان کے مشہور اداکار سمیع خان نے حال ہی میں ڈراموں میں منفی کرداروں کو گلیمرائز کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تبصرہ کیا ہے۔

سمیع خان نے ایک انٹرویو میں انڈسٹری کے رویوں، موضوعات اور بدلتے رجحانات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے اپنے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں آ چکے ہیں جہاں لوگ محبت جیتنے کے بجائے اسے چھیننے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل منفی کرداروں کو اس انداز میں پیش کیا جا رہا ہے کہ ناظرین ان سے ہمدردی کرنے لگتے ہیں چاہے وہ ظلم کریں، دھوکہ دیں یا جذباتی استحصال ہو۔

 سمیع خان نے کہا کہ ہر برے انسان کے پیچھے کوئی بڑی کہانی یا وجہ نہیں ہوتی ہے، کچھ لوگ بس برے ہوتے ہیں اور ہمیں ایسے کرداروں سے سیکھنا چاہیے کہ زندگی میں ہمیں کیا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈرامہ نگاروں اور ناظرین دونوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہر کردار کو گلیمرائز کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے عمل درست یا قابل تقلید ہیں، ہمیں تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات