29 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں دہشت گردی کے 2 مجرموں کے سرقلم

سعودی عرب میں دہشت گردی کے 2 مجرموں کے سرقلم


ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات میں دو شہریوں کے سر قلم کردیئے گئے ۔مملکت میں رواں سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر 100افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں سعودی شہری دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے اور بیرون ملک تربیتی کیمپوں میں شرکت کے مجرم پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردی کے الزامات میں دو افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سعودی شہری دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے اور بیرون ملک تربیتی کیمپوں میں شرکت کے مجرم پائے گئے، جہاں انہوں نے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تربیت حاصل کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے مقدمات متعلقہ عدالت کو بھیجے گئے، جہاں الزامات ثابت ہونے کے بعد سزا کے طور پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات