صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔
خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کہتا ہے تو کردے۔
خالد کھوکھر نے کہا کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پہ قابو پا سکے۔
خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمیں جنگ کی ضرورت نہیں، یہ پانی ہی تمہیں لے ڈوبے گا۔