تاجر برادری نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو واپس لے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس وقت انتہائی مشکلات کا شکار ہے، بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی وصول کررہا ہے۔ جو ٹیکس ادا کررہا ہے اسی کو نچوڑنے اور اسی کی تذلیل کی پریکٹس جاری ہے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ہوا کچھ نہیں، فیلڈ افسران کے اختیارات میں اضافہ سے کرپشن میں مزید اضافہ ہوگا۔ پہلے ہی پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہے۔
صدر آل پاکستان تاجران نے کہا کہ جہاں بھی پوائنٹ آف سیل ڈیوائس لگی ہے منتھلی کرپشن کی وصولی جاری ہے۔ ٹیکس افسران کو مزید اختیارات دینے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ کاروباری طبقہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کر رہاہے کسی کو اس کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔
علاوہ ازیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو معیشت دشمن قرار دے دیا۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو یکسر مسترد کرتی ہے، کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانونی کارروائی یا نوٹس کے بغیر کاروباری لوگوں کے اکاونٹس سے پیسہ نکلوانے کا اختیار دینا ڈاکوں راج کے مترادف ہے۔
صدر نے کہا کہ کچے کے ڈاکووں کے بعد پکے کے ڈاکووں نے تاجروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی تیاری کر لی۔ تاجروں کا اتحاد و اتفاق حکومت و ایف بی آر کو ایسے ظالمانہ اقدامات سے باز کرے گا۔ مارکیٹیوں اور کاروباری مقامات پر ٹیکس افسران کی تعیناتی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری مقامات پر افسران کی تعیناتی کا اختیارکاروبار تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہوگا۔
تاجروں کو دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ھونے دیں گے ۔ کاشف چوہدری
حکومت کو فوری طور پر انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس واپس لینے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کاشف چوہدری
حکومت نے ملک و تاجر دشمن ترمیمی آرڈیننس واپس نہ لیا تو تاجر برادری آئندہ کا لائحہ عمل دے گی کاشف چوہدری
حکومت نے پہلے بھی تاجر دوست سکیم کے نام پر کاروباری حضرات کو شکجنے میں پھنسانے کی کوشش کی کاشف چوہدری
تاجروں نے تاریخ ساز ملک گیر ہڑتال کرکے اہف بی آر کو ظالمانہ ٹیکسز واپس لینے پر مجبور کیا کاشف چوہدری
ایف بی ار میں کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے راتوں رات ترمیمی ارڈیننس لایا گیا کاشف چوہدری
اگر کسی نے تاجروں کے اکاونٹس منجمد کیے تو ہم سخت ردعمل دیں گے کاشف چوہدری
ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لئے ایف بی آر کو ٹاسک دیئے جاتے ہیں کاشف چوہدری
کاروبار کے لئے جتنی اسانیاں ہونگی اتنی معیشت پروان چڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے کاشف چوہدری