یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح راکٹ حملہ ہوا۔
تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اس صورتِ حال کے پیشِ نظر جرمن ایئر لائن گروپ نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمن ایئر لائن گروپ کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے لیے 6 مئی تک جرمن ایئر لائن کی پروازیں معطل رہیں گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے تل ابیب ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا جبکہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام راکٹ کو مار گرانے میں ناکام رہا۔
بتایا جاتا ہے کہ میزائل ایئر پورٹ کی حدود کے اندر گرا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔