31 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایمان علی کی والدہ اور اداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں

ایمان علی کی والدہ اور اداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں


—فائل فوٹو

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کی والدہ اور سینئر اداکارہ حمیرا عابد علی خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

گلوکارہ رحمہ علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ حمیرا عابد علی کے انتقال کی خبر دی۔

انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے فیز 5، سوئی گیس سوسائٹی کے قریب مغرب کے بعد ادا کی جائے گی۔

ایمان علی کی والدہ اور اداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں

حمیرا عابد علی نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، وہ ایک باوقار اور باصلاحیت اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے ناظرین کے دل جیتے، وہ پی ٹی وی کے کئی یادگار ڈراموں کا حصہ رہیں۔

اسی دوران ان کی ملاقات معروف اداکار عابد علی سے ہوئی اور دونوں نے شادی کر لی، شادی کے بعد کچھ عرصہ حمیرا نے شوبز سے وقفہ لے کر اپنی 3 بیٹیوں کی پرورش پر توجہ دی، بعد ازاں عابد علی نے رابعہ نعمان سے دوسری شادی کی، مگر حمیرا نے مضبوطی سے زندگی کا سامنا کیا اور دوبارہ شوبز میں واپسی کی۔

حمیرا عابد علی کی بیٹیاں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلیں، ایمان علی نے ناصرف ماڈلنگ بلکہ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وہ آج پاکستان کی سپر اسٹارز میں شمار کی جاتی ہیں.

دوسری طرف رحمہ علی نے گلوکاری کے میدان میں اپنا نام بنایا اور ان کے گائے گئے نغمے لوگوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔

اداکارہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی بڑی شخصیات، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، بہت سے لوگوں نے انہیں ایک باوقار فنکارہ، باہمت ماں اور نرم دل انسان قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات