29 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاب میری توجہ وائٹ بال کرکٹ پر ہے، ہم بہت کم ٹیسٹ...

اب میری توجہ وائٹ بال کرکٹ پر ہے، ہم بہت کم ٹیسٹ کھیلتے ہیں، سعود شکیل


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ اب میری توجہ وائٹ بال کرکٹ پر ہے کیونکہ مجھے اب وائٹ بال کرکٹ کھیلنا ہے۔ ہم بہت کم ٹیسٹ کھیلتے ہیں اس لیے اب میں نے وائٹ بال کرکٹ پر بھی فوکس کر لیا ہے، وائٹ بال کرکٹ کی جو ضرورت ہے مجھے اس کے مطابق کھیلنا ہے اور میں اس کیلئے تیاری کر رہا ہوں کیونکہ مجھے اب وائٹ بال کرکٹ کھیلنا ہے واضح رہے کہ 2023کے ورلڈکپ کے بعد انہیں پاکستان کی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔جیو کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کپتانی ایک ذمہ داری ہے اور میرے لیے سیکھنے کا ایک تجربہ ہے، پہلی مرتبہ کپتانی کر رہا ہوں جب ٹیم اچھا کر رہی ہو تو کپتان کے لیے کافی آسانی ہوجاتی ہے، میرے پاس تجربہ کار نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، عامرجیسے تجربہ کار بولر بھی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات