25 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہالینڈ کے سابق ہاکی اسٹار پاکستان میں پرانی یادیں تازہ کرنے لگے

ہالینڈ کے سابق ہاکی اسٹار پاکستان میں پرانی یادیں تازہ کرنے لگے


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں موجود ہالینڈ کے سابق پنالٹی کارنر کے ماہرفلوریس جان بولینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ ہے، انہیں اچھے مواقع اور گروم کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ماضی کی یاد تازہ کرنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم لاہور گئے، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ1990 ورلڈ کپ ہاکی کا فائنل بہت زبردست تھا، اس اسٹیڈیم سے اچھا تجربہ اور اچھی یادیں ہیں،ورلڈکپ جیتنے پر تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ہمارا استقبال کیا تھا، پرانے دوستوں سے ملنا اچھا لگ رہا ہے، اپنی یادوں کو تازہ کرنے کےلیے اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ یہاں نمائشی میچ کھیلنا اچھا رہے گا، بولینڈر اسٹیڈیم پہنچتے ہی سیدھا گول پوسٹ کی طرف گئے جہاں انہوں نے دو گول کیے تھے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات