جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہیں معطلی کا سامنا ہے۔
جوہانسبرگ سے جاری بیان میں 29 سالہ کگیسوربادا نے کہا کہ میرے اقدام سے مداحوں کو مایوسی ہوئی، جس پر شرمندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آؤں گا۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کگیسوربادا کی اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت خطرے میں پڑگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولرنے جنوری اور فروری کے دوران تفریحی طور پر منشیات کا استعمال کیا، تاہم سزا کی صحیح مدت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔