کراچی میں وکلا کا ڈیفنس موڑ پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا، سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔
وکلا کے احتجاج کے باعث مین کورنگی روڈ، ڈیفنس موڑ بلیوارڈ سگنل آنے جانے والے دونوں روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند روز پہلے تھانے میں جھگڑے پر وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج وکلا پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ وکلا کورٹ آرڈر کی کاپی لائے ہیں لیکن ہمیں آفیشل آرڈر نہیں ملے تھے۔