کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران کینسر سے آگہی کا دن منایا جائے گا ۔ میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز گولڈ ربن جبکہ کھلاڑی گولڈن کیپس کے ساتھ ساتھ گولڈ ربن بھی پہنیں گے۔ کینسر کے تین مریضوں کو گراؤنڈ میں مدعو کیا جائے گا جہاں انہیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس پیش کی جائیں گی۔