27 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان

پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان


شیری رحمٰن — فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ، ڈرانے دھمکانے، صحافیوں پر تشدد جیسے ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہوا ہے۔

شیری رحمٰن نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن ہمیں صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کو درپیش چیلنجز پر غور کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کا جمہوری عمل، معاشرے کی تشکیل اور احتساب میں اہم کردار ہے۔ عوام کو آگاہ کرنے اور اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ بنانے میں صحافیوں کے ناگزیر کردار کی عزت کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمشیہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، آزادی صحافت کے لیے پیپلز پارٹی اپنے عزم پر کھڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صحافیوں کے حقوق اور دفاع میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہید بےنظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کی مثال قائم کر چکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات