واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اپنی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے بجٹ کا خاکہ پیش کردیا جس میں دفاع اور داخلی سلامتی کے فنڈ میں بڑی حد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ حکومت کے دیگر شعبوں میں بنیادی طور پر کمی کی گئی ہے۔ ڈیموکریٹس نے تجاویز کو دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بے رحم بجٹ سے پوری طاقت سے لڑیں گے۔ٹرمپ کی 2026 کی بجٹ تجاویز میں غیر دفاعی اخراجات میں 22 فیصد کمی کا ارادہ ہے، جو 163 بلین ڈالر بنتا ہے۔