27 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویبھَو سوریاونشی 14 یا 16 سال کے، سوالات اٹھ گئے

ویبھَو سوریاونشی 14 یا 16 سال کے، سوالات اٹھ گئے


ممبئی (جنگ نیوز) آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے 14 سالہ ویبھَو سوریاونشی نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف35گیندوں پر سنچری اسکور کر کے نئی تاریخ رقم کی۔14سال کی تاہم اب ان کی عمر سے متعلق دعویٰ متنازع ہوچکا ہے ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ واقعی14سال کے ہیں؟2023کے ایک انٹرویو میں انہوں نے خود کو14سال کا بتایا تھا، اس طرح اب ان کی عمر16سال ہونی چاہیے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ان کی تاریخِ پیدائش27مارچ2011ہے۔ اس تضاد نے عمر کی جعلسازی کا شبہ پیدا کر دیا ہے۔ راجستھان رائلز یا کھلاڑی کی طرف سے تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ سابق بھارتی باکسر وجیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سوال اٹھایا کہ کیا اب کرکٹ میں جعلسازی عام ہو چکی ہے؟آج کل عمر چھوٹی کر کے کرکٹ میں بھی کھیلنے لگے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات