30 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںنوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق...

نوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی


—فائل فوٹو

کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دورانِ علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیر احمد، دُر محمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔

کراچی کے نجی اسپتال میں نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کےلیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نوشکی میں چند دن قبل آئل ٹینکر کے دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات