23 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشہزاد خان نے سلمان خان کی حالیہ فلموں کی ناکامی کی وجہ...

شہزاد خان نے سلمان خان کی حالیہ فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی


تجربہ کار بالی ووڈ اداکار شہزاد خان نے بالی ووڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان کی حالیہ فلموں کی ناکامی کی وجہ بتا دی۔

شہزاد خان نے سلمان خان کا دفاع کرتے ہوئے باکس آفس پر حالیہ فلموں کی ناکامی کے بعد ان کی مقبولیت پر اٹھنے والے سوالات کو ’فضول‘ قرار دے دیا۔

شہزاد خان نے سلمان خان کے ساتھ ’انداز اپنا اپنا‘ اور ’بھارت‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے سپر اسٹار کی سخاوت کے بارے میں گفتگو کی۔ 

انہوں نے سلمان خان کی حالیہ فلموں کا دفاع کیا اور ان کی ناکامی کی ممکنہ وجوہات پر بیان کیں۔

شہزاد خان نے سلمان خان کو اپنا ’پرانا دوست‘ قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کو جواب دیا جو حالیہ کمزور ریلیزز کے بعد ان کی مقبولیت پر سوال اٹھا رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے اور بالکل فضول باتیں ہیں۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ ان کی فلمیں نہیں چل رہیں، لیکن سلمان خان کبھی ختم نہیں ہوسکتا، وہ کام کرتا رہے گا۔ سلمان خان کا کوئی متبادل نہیں۔ ٹائیگر زندہ ہے اور ٹائیگر زندہ رہے گا۔ 

شہزاد خان نے مزید کہا کہ ان کی فلمیں آئیں گی اور سپر ڈوپر ہٹ ہوں گی۔ یہ باتیں کہ وہ ختم ہو گیا ہے، بالکل فضول ہیں۔ یوٹیوب پر جو لوگ ان کے خلاف بول کر اپنی دکان چلا رہے ہیں، ہمیں ان کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے اسکرپٹس اس لیے خراب ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بے روزگار دوستوں کو موقع دیتا ہے۔ میں نام نہیں لوں گا، لیکن ایک اداکار کو اس نے ’سکندر‘ میں موقع دیا۔ اس شخص نے کہا بھائی، میرے پاس کام نہیں ہے۔ سلمان نے فوراً کہا ’سکندر کر لو۔‘ وہ ایسا ہی ہے۔ وہ بے غرضی سے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

سال 2023 میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی، جس نے دنیا بھر میں صرف 184.6 کروڑ (بھارتی روپے) کمائے۔ 

اسی سال ریلیز ہونے والی ان کی بڑی فلم ٹائیگر 3 بھی توقعات پر پورا نہیں اتری اور صرف 464 کروڑ کا بزنس کر سکی۔ حال ہی میں وہ اے آر مروگاداس کی فلم سکندر کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر نظر آئے، لیکن یہ فلم بھی ناظرین کی توقعات پر پوری نہیں اتری اور اس نے بھی 184.6 کروڑ کا ہی بزنس کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات