سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کردی گئی۔
ایونٹ کو پاک۔ بھارت تنازع کی وجہ سے پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔
ایونٹ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا، اب ان ہی تاریخوں میں ازبکستان میں ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔
پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کی تصدیق کردی۔
ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں نیپال میں سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں ہوا۔