25 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسپر لیگ میں ہلچل، اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل دوسری شکست، زلمی...

سپر لیگ میں ہلچل، اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل دوسری شکست، زلمی کامیاب


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم اور معاذ صداقت کی 102رنز کی شراکت کی مدد سے پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے مضبوط حریف اسلام آباد یونائیٹڈ کو6وکٹ سے شکست دے کر ہلچل مچادی ۔ یہ ایونٹ میں تیسری کامیابی جبکہ اسلام آباد کی سات میچوں میں یہ دوسری شکست ہے، جمعے کو قذافی اسٹیڈیم میں 144رنز کا ہدف پشاور نے چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے اپنے تجربے سے خوبصورت اننگز کھیلنے کے ساتھ نوجوان معاذ صداقت کو بھی بحران میں کھیلنے کا موقع بھی دیا ، معاذ نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے33گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے55 رنز بنائے، بابر اعظم53 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے49گیندوں کا سامنا کیا، ان کے اسکور میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زلمی کو اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، صرف12رنز پر دونوں اوپنرز میدان چھوڑ گئے، مچل اوون6اور صائم ایوب ایک کے اسکور پر آوٹ ہوگئے۔38کے اسکور پر محمد حارث12 گیندوں پر13رنز بناکر پویلین واپس پہنچ گئے۔ میک برائنٹ چار رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، کائل مائرز، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 9 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے35گیندوں کا سامنا کیا، ان کے اسکور میں چار چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا، کیل میئرز 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کولن منرو 11، سلمان آغا 4 ، کپتان شاداب خان 15 ، اعظم خان 8 اور عماد وسیم نے 10 رنز بنائے۔بین ڈوارشوئس 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، شوئس نے17گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔ پشاور کے محمد علی نے 3 جبکہ لیوک ووڈ، حسین طلعت، الزاری جوزف، احمد دانیال اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔ ہفتے کو گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد کا آمنا سامنا ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات