25 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال اپریل 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا

رواں سال اپریل 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا


— فائل فوٹو

رواں سال اپریل گزشتہ 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اپریل میں اوسط درجہ حرارت 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت بھی گزشتہ 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت رہا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اپریل میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 27.91 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اپریل میں یہ درجۂ حرارت معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا جبکہ اپریل میں ملک کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 24.54 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال اپریل میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36.40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ اوسط 31.74 ڈگری سینٹی گریڈ سے 4.66 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

اس کے علاوہ ملک میں اپریل کے دوران رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 19.36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ ملک کے اوسط 16.80 ڈگری سینٹی گریڈ سے 2.57 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 رواں سال اپریل کے دوران یہ بارش معمول سے 59 فیصد کم تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات