27 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومغزہ لہو لہو’’جنگ سے لے کر بلاک تک، نقصان تمہارا ہی ہے!‘‘ فرحان سعید...

’’جنگ سے لے کر بلاک تک، نقصان تمہارا ہی ہے!‘‘ فرحان سعید کا بھارتیوں کو پیغام


پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔

پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا:

’’بات جنگ سے شروع ہو کر ہائی اسکول والی بلاکنگ پر آگئی ہے! یہ آپ کا نقصان ہے۔ ان تمام بھارتی مداحوں کو محبت بھیجتا ہوں جو اس پابندی کا شکار بنے، اور دعا کرتا ہوں کہ سمجھداری غالب آئے تاکہ آپ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دوبارہ دیکھ سکیں۔‘‘

فرحان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی لوگ ان کے انداز کو دلچسپ اور پرامن قرار دے رہے ہیں، تو کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کریں۔

ادھر بھارتی مداح بھی پیچھے نہیں رہے۔ پابندی کے باوجود کئی افراد نے VPN کے ذریعے ’’شیریں فرہاد‘‘ کو دیکھنا جاری رکھا اور اس کے اسکرین شاٹس فرحان سعید کو بھیجے، جنہیں اداکار نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فرحان سعید کا یہ انداز جہاں ایک طرف مزاح سے بھرپور ہے، وہیں دوسری طرف یہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ فن، سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا اور مداح اپنے پسندیدہ فنکار تک پہنچنے کا راستہ خود بنا لیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات