29 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت کی آئی ایم ایف پروگرام میں مداخلت کی کوشش، عالمی سطح...

بھارت کی آئی ایم ایف پروگرام میں مداخلت کی کوشش، عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا



اسلام آباد:

بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں اس نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں مداخلت کی کوشش کی جبکہ پاکستان نے بھارت کی اس کوشش کو مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی اور پاکستان نے بھارت کی جانب سےکیے گئے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔

اس ضمن بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور بھارت کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی عدم برداشت خطے میں توازن کو خراب کر رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں بھارتی مداخلت کسی صورت منظور نہیں جبکہ پاکستان اپنی معیشت کو مسلسل مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین اور دوسرے ممالک کے حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات