30 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارت پانی کے بجائے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے لگا

بھارت پانی کے بجائے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے لگا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مودی سرکار پہلگام حملے کے بعد پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کے بعد اب معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرنے پر اتر آئی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے کئی نامور کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکائنٹس بند کردئیے ہیں، پہلگام حملے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے۔ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز بھی اس زد میں آگئی ہے۔ فرنچائز حکام کے مطابق بھارتی حکومت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی ہے۔ لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اولمپکس چیمپئن ارشد ندیم، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، اسکوش لیجنڈ جہانگیر خان، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، شعیب اختر، راشد لطیف، قومی ہاکی کوچ سمیر حسین، ٹیبل ٹینس اسٹار شبنم بلال، رفعت موسی وغیرہ کے اکائونٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔ اس اقدام کی وجہ ’’قانونی درخواست‘‘ کو قرار دیا ہے، جو مبینہ طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے دی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات