27 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںبھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک...

بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، رضوان سعید شیخ


امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔

رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھارتی حکومت اور میڈیا پر اس وقت جنگی جنون سوار ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کو پہلگام حملے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقدام کریں، مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں اپنی انتظامی کوتاہیوں کو دور کرنے کے بجائے سرحدوں سے باہر کیوں دیکھ رہا ہے، پاکستان بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کو جنگی اقدام تصور کرے گا۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہم خطے میں عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم ایک پُرامن پڑوس چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات