کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں اقوام متحدہ کی جج کو قید کی سزا سنا دی گئی۔آکسفورڈ کی کراؤن کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی جج کو جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے 50 سالہ جج لیڈیا موگیمے کو چھ سال چار ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔ لیڈیا موگیمے پرعہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا جرم ثابت ہوا ہے۔لیڈیا نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوران تعلیم یوگنڈا کی عورت کو غلام کے طور پر رکھا تھا اور جج نے ہوم ورکر سے زبردستی گھریلو کام اور بچہ کی نہگداشت کروائی تھی۔لیڈیا جرم کے وقت قانون میں پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی اور وہ ہائی کورٹ کی جج بھی رہ چکی ہیں۔