29 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سلمان اکرم راجا

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سلمان اکرم راجا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، عمران خان ڈیل نہیں کررہے، ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت کی حامی نہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہونی چاہیے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عدالتوں پر 26ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے، عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی جس طرح کام کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، عمران خان کو شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات