25 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںارجنٹائن اور چلی میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ

ارجنٹائن اور چلی میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ


—فائل فوٹو

جنوبی امریکا کے ممالک ارجنٹائن اور چلی کے جنوبی علاقوں میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔  

جنوبی بحرِ اوقیانوس میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے سونامی وارننگ کے باعث ساحلی علاقوں سے لوگوں نے انخلا شروع کردیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 تھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعت سامنے نہیں آئیں۔

 امریکی جیو لوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اوشویا ارجنٹائن کا انتہائی جنوبی شہر تھا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سونامی کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد بلند علاقوں کی جانب نقل مکانی کر گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات