29 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، قانون کے رکھوالے لٹیروں کی صف میں شامل، پولیس اہلکاروں کی...

کراچی، قانون کے رکھوالے لٹیروں کی صف میں شامل، پولیس اہلکاروں کی بھتہ خوری بے نقاب



کراچی:

شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے بھتہ خوری کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔

صدر موبائل مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر سے پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے گرومندر کے قریب ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا۔

متاثرہ تاجر کے بیان کے مطابق، واقعہ 29 اپریل کو پیش آیا جب ملزم فیضان نے اپنے تین ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ تاجر کو روکا، تلاشی کے بہانے اسے ہراساں کیا اور پھر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن کی کارروائی، کراچی پولیس کا سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

متاثرہ شخص کی شکایت پر جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن میں بھتہ خوری کے الزام میں ملزم فیضان سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم فیضان ماضی میں بھی شہریوں کو اغوا کرنے کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے، جس سے اس کی جرائم پیشہ سرگرمیوں کا تسلسل واضح ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات