24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹڈائنوسارز کیوں ختم ہوگئے اور مگر مچھ کیسے بچ گئے؟

ڈائنوسارز کیوں ختم ہوگئے اور مگر مچھ کیسے بچ گئے؟


—فائل فوٹو

ماہرین نے اٹھایا اس راز سے پردہ کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی بدولت 230 ملین سالوں سے مگرمچھ مختلف نسلوں اور صورتوں میں بچے رہنے  میں کامیاب رہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماہرین خیال کرتے ہیں ڈائنوسارز کے مقابلے میں قدیم وقتوں سے مگرمچھ اپنی حیاتیاتی تنوع کے حساب سے خود کو ڈھال لینے کی صلاحیت رکھتے تھے، جیسے اردگرد کے ماحول کے مطابق خود کو تبدیل کرلینے اور اپنی غذا کےلیے وسیع آپشنز کی وجہ سے باآسانی بچنے میں کامیاب رہے۔

یونیورسٹی آف سینٹرل اوکلوہاما اور یونیورسٹی آف اوتھا کی جانب سے کی گئی ریسرچ نے کچھ نئے حقائق پیش کیے ہیں۔

یونیورسٹی آف سینٹرل اوکلو ہاما کے پروفیسر کیگن ملسٹرام نے بتایا ہے کہ یہ تسلسل اور بچ جانا ایک ہی سکّے کے دو رخ ہیں، ہم اس مطالعے سے ارتقائی عمل کی ترتیب کو سمجھ سکتے ہیں۔

اوتھا نیچرل ہسٹری میوزیم کے کیوریٹر اور جیولوجی و جیو فزکس کے پروفیسر رینڈی آئرمیس کہتے ہیں آج یہ نتیجہ نکالنا مشکل ہے کہ لاکھوں سال پہلے کیا کچھ ہوا تھا، ہم میملز اور ریپٹائلز کے حوالے سے جانتے ہیں کہ مسلسل کسی نہ کسی شکل میں رہنے یا بچ جانے کےلیے غزا کے پیٹرن ہی سب سے بہتر عمل رہا۔

مگر مچھ پانی اور زمین دونوں جگہوں پر رہتے ہیں جیسے جھیل، دریا اور دلدل وغیرہ، جہاں وہ اپنے شکار کو خود ڈھونڈ لیتے ہیں، جیسے چھوٹے مگر مچھ، سانپوں اور مینڈکوں کو بھی کھالیتے ہیں۔

یہ جیسے جیسے بڑے ہوتے جاتے ہیں ان کےشکار میں مچھلیاں، چھوٹے ہرن یہاں تک کے دوسرے چھوٹے مگر مچھ بھی شامل ہوجاتے ہیں۔ یہی وہ انفرادیت ہے جس کی وجہ سے مگر مچھ زندہ رہ جاتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات