24 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومجرم و سزاپنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا...

پنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف


پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا،  اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو  بازیاب کروا لیا گیا۔

زرائع  نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغوا میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن  سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن کیا گیا، پولیس نے تکنیکی ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات