25 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپرنس ہیری پولیس سیکیورٹی میں کمی سے متعلق کورٹ آف اپیل میں...

پرنس ہیری پولیس سیکیورٹی میں کمی سے متعلق کورٹ آف اپیل میں مقدمہ ہار گئے


پرنس ہیری(فائل فوٹو)۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کے اہم رکن پرنس ہیری کی پولیس سیکیورٹی میں کمی سے متعلق اپیل کا فیصلہ آگیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس ہیری کورٹ آف اپیل میں مقدمہ ہار گئے، پرنس ہیری نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران سیکیورٹی میں کمی پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس ہیری کی شاہی فرائض سے سبکدوشی پر سیکیورٹی میں کمی کی گئی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق پرنس ہیری نے ستمبر 2021 میں ہوم آفس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا، فروری 2024 میں جج نے پرنس ہیری کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں پرنس ہیری کو کورٹ آف اپیل سے رجوع کرنے کی اجازت ملی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات