24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاک بھارت کشیدگی پر جنت مرزا کا خاموش ردعمل

پاک بھارت کشیدگی پر جنت مرزا کا خاموش ردعمل


پاک بھارت کشیدگی پر جنت مرزا نے چپ سادھ لی، سوشل میڈیا پر صارفین نے تنقید کے نشتر چلا دیے۔

 پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت سمجھی جاتی ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر ان کا خاموش اور مبہم ردِعمل تنقید کی زد میں ہے۔

 ایک تقریب کے دوران جب جنت مرزا سے پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والے پاک بھارت تنازع پر رائے پوچھی تو وہ کیمرے کے سامنے سے اچانک اٹھ کر چلی گئیں اور صرف ہونٹ سی لینے کا اشارہ کر کے بات ٹال دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں خود نہیں معلوم کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، ان کو صرف ڈانس اور لپ سنک ویڈیوز بنوانی آتی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ اپنے بھارتی فالوورز کو خوش رکھنے کے لیے کچھ نہیں بول رہیں تاکہ ان کا اکاؤنٹ بھارت میں بین نہ ہو جائے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی ڈراموں، چینلز اور فنکاروں پر مکمل پابندی لگا دی گئی، متعدد اداکاروں اور انفلوئنسرز جیسے ہانیہ عامر، ماہرہ خان، سجل علی، علی ظفر کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے جا چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات