21 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنانے کی...

پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنانے کی پیشکش کردی


پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے مگر بھارت میں اس وقت بہت بوکھلاہٹ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں۔ یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے۔ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کہ پیچھے کچھ اور نہ نکل آئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے، ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مشیر قومی سلامتی کے تقرر کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکا ،روس ، چین ، ترکی ،ایران یا کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتدا کرے، پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے تین چار ملکوں کا کمیشن بنایا جائے،یو این سیکیورٹی کونسل کے ممبران پر مشتمل کمیشن بنا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف واقعہ ہورہا ہے اور دس منٹ میں ایف آئی آر درج ہوگئی، پہلگام واقعے کی ساکھ پر بھارت کے اندر سے ہی کریک پڑگئے ہیں، بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا ہے کہ خوف ہے کہ کچھ اور نہ نکل آئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات