22 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلاہور قلندر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھارت میں پابندی

لاہور قلندر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھارت میں پابندی


پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک بھارت میں رسائی بند کردی گئی۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کےلیے بند کردیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ایک پیغام میں کہا گیا کہ ’آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں‘۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ترین کرکٹ فرنچائزز میں شمار ہوتے ہیں، جن کی مجموعی ویورشپ 258.9 ملین سے زائد ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات