24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںعمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم


—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پانچوں افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں پیر تک وقت دیں، بازیابی کی کوشش بھی کریں گے، لاپتہ افراد ہمارے پاس نہیں ہیں، ہوتے تو پیش کردیتے۔

جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہم اس کیس کے لیے فل کورٹ بنائیں گے۔

دورانِ سماعت جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ نے ایف آئی آر درج نہیں کی، درج کرسکتے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات