24 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومقومی خبریںعاصم افتخار کی انٹونیو گوٹیریس سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے...

عاصم افتخار کی انٹونیو گوٹیریس سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے سے متعلق گفتگو


فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے ملاقات کی ہے۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ 

عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگی۔

اس سے قبل عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات