24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشی جن پنگ کا چین میں اے آئی ٹیکنالوجی کے فروغ پر...

شی جن پنگ کا چین میں اے آئی ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور


چینی صدر شی جن پنگ — فائل فوٹو 

چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے دوران امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کے فرق کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شی جن پنگ نے پولیٹ بیورو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین اور امریکا کے درمیان موجود ٹیکنالوجی کے فرق کو پہچاننا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ چین میں تکنیکی جدت طرازی، صنعتی ترقی اور اے آئی پر مبنی ایپلی کیشنز کو جامع طور پر آگے بڑھانے کےلیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے اے آئی سسٹمز بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلیے تیز تر قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے پر بھی زور دیا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر چین نے ٹیکنالوجی کی اپنی موجودہ صلاحیتوں کی مدد سے ہی اے آئی پر مبنی ایپلی کیشن ’ڈیپ سیک‘ لانچ کی تھی جسے دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات