28 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومجرم و سزاشادی کا جھانسا؛ یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے...

شادی کا جھانسا؛ یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار



لاہور:

یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ شادی کا جھانسا دے کر 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حکام نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

قلعہ گجر سنگھ پولیس   نے بتایا کہ ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد ملزم بابر لڑکی کو 2 سال تک شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرتا رہا۔

ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور اس نے تشدد بھی کیا۔ ملزم بابر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین و بچوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات