25 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر...

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر کو تباہ کرے گا، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی آسان نہیں، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر کو تباہ کرے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر متعلقہ فورم پر رجوع کریں گے، مودی نے ووٹ بنانے کےلیے یہ سارا ڈراما رچایا ہے، بھارت پر عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ دباؤ بڑھا ہے، ابھی یہ نہیں کہوں گا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو عالمی سطح پر وہ مؤقف نہیں ملا جس کی وہ توقع کر رہے تھے، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر انکوائری کا مطالبہ کیا۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کیلئے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت کے فیس سیونگ کےلیے کسی حرکت پر اس کے منہ پر ہم کالک ملیں گے، پاکستان پر الزامات لگانے پر دنیا نے بھارت اور مودی پر یقین نہیں کیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ بھارت مسلسل اشتعال دلا رہا ہے لیکن ہم جوابی کارروائی کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات