24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسنا ہے بھارتیوں کو چائے بہت پسند ہے، میں نے چائے تیار...

سنا ہے بھارتیوں کو چائے بہت پسند ہے، میں نے چائے تیار کر رکھی ہے: فیصل رحمٰن


اسکرین گریب 

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار فیصل رحمٰن نے سوشل میڈیا پر نئی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

پاک بھارت کشیدگی کے درمیان اداکار فیصل رحمٰن نے خود پاک بھارت سرحد کا دورہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکار نے بتایا کہ میں خود اس وقت پاک بھارت سرحد کے درمیان کھڑا ہوں، میں یہاں جنگ کا ماحول دیکھنے آیا تھا مگر یہاں تو ہو کا عالم ہے، دور دور تک جنگ کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی آواز کوئی مہم جوئی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں بس ٹیوب ویل کی آواز ہے۔

تھوڑی شام ہونے پر فیصل رحمٰن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس وقت صرف دو ڈھائی کلو میڑ دور بیٹھا ہوں، یہاں سے بھارتیوں کی سرحدی رکاوٹیں بھی نظر آرہی ہیں، ایک طرف بھارتی گاؤں جامن ہے اور دوسری جانب پاکستانی گاؤں بیدیاں ہے۔

فیصل رحمٰن نے اپنی ویڈیو کے اختتام میں کہا ہے کہ میں بھارتیوں سے کہنا چاہتا ہوں چھوڑو جنگ، جنگ میں کیا رکھا ہے اور اگر جنگ ہو بھی گئی تو میں نے چائے تیار کر کے رکھی ہوئی ہے، سنا ہے بھارتیوں کو چائے بہت پسند ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات