28 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومقومی خبریںسسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق


فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ نے 5 سال پہلے شادی شدہ شخص سے شادی کی تھی۔

کاہنہ پولیس نے مقتولہ فاطمہ کی والدہ ثمینہ طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر علی اعظم اور بیٹے ریان علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ریان علی مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ہے۔

ایف آئی آر میں مقتولہ کی ماں نے الزام عائد کیا کہ داماد ان کی بیٹی پر تشدد کرتا رہتا تھا۔

ماں نے الزام لگایا کہ 30 اپریل کو بھی داماد نے بیٹی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچے تو بیٹی دم توڑ چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات