ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے متعلق افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 ایج کی ریلیز کا اعلان مئی 13 کو کرے گی جبکہ ڈیوائس کوریا اور چین میں 23 مئی جبکہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
اب ایک مستند لیکر ایون بلاس کی جانب سے نئی لیک جاری کی گئی ہے جس میں 13 مئی کی تاریخ کے مصدقہ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔
ایون کی جانب سے پوسٹ کیے گئے لیک ڈاکیومنٹ کو کاپی رائٹ رکھنے والے یعنی کمپنی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس سے ہٹا دیا گیا۔
ڈاکیومنٹ کو ہٹانے کے لیے سام سنگ کا پلیٹ فارم کے پاس جانا لیک ہونے والی معلومات کی صداقت کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ریلیز کی تاریخ 13 مئی طے کردی گئی ہے ، اب صرف سام سنگ کی جانب سے ایونٹ کا باضابطہ اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔