24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومغزہ لہو لہودنیا کے مقابلے میں بالی ووڈ کہاں کھڑا ہے؟ عامر خان کا...

دنیا کے مقابلے میں بالی ووڈ کہاں کھڑا ہے؟ عامر خان کا حیران کن انکشاف


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے WAVES 2025 میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سینما انفراسٹرکچر دنیا سے بہت پیچھے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جاری عالمی آڈیو ویژول و انٹرٹینمنٹ سمٹ WAVES 2025 کے دوران اداکار عامر خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں فلمی بنیادی ڈھانچے کی شدید کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں صرف 10,000 سینما اسکرینز ہیں، جبکہ امریکہ، جس کی آبادی ہماری ایک تہائی ہے، کے پاس تقریباً 40,000 اسکرینز موجود ہیں۔‘

عامر خان نے مزید کہا کہ چین میں یہ تعداد تقریباً 90,000 ہے۔ بھارت میں موجود اسکرینز میں سے نصف جنوبی بھارت میں ہیں، جبکہ باقی پورے ملک میں بکھری ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عام ہندی فلم زیادہ سے زیادہ 5,000 اسکرینز پر ریلیز ہوتی ہے، اور سب سے بڑی فلمیں بھی تھیٹر میں صرف 3 کروڑ افراد تک پہنچ پاتی ہیں جبکہ بھارت کی آبادی کئی گنا زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سمٹ میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، راجنی کانت سمیت کئی نامور شخصیات شریک ہوچکے ہیں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات