21 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومقومی خبریںحکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیا...

حکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیا جائے، شوکت عزیز صدیقی


اسلام آباد میں یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس میں چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیا جائے۔

قومی ادارہ برائے صنعتی تعلقات کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے اپنے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ لیبر قوانین کی عمل داری کے لیے مؤثرنظام متعارف کرایا جائے، ورکرز کے نمائندوں کے ساتھ کھلی بات چیت اور مشاورت کو فروغ دیاجائے۔ 

بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایسی قانون سازی کا کوئی فائدہ نہیں جس میں محنت کشوں کے حقوق کا ذکر نہ ہو۔ انھوں نےکہا کہ محنت کشوں کے مسائل کا ذاتی طور پر مشاہدہ کر رہا ہوں۔

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیاجائے۔

سہ فریقی سوشل ڈائیلاگ پاکستان کےصنعتی مستقبل کی ضمانت ہے، مزدور قوانین پر مکمل عمل درآمد اور قانون سازی میں بہتری کی ضرورت ہے، باہمی مشاورت کے اداروں اور کمیٹیوں کا کردار مضبوط ہونا چاہیے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز سالک حسین نے کہا وہ ورکرز کے حقوق کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین این آئی آر سی شوکت صدیقی نے ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی مزدور یونینز کے نمائندگان کو شیلڈ پیش کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات