21 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجو ملک ایران سے تیل خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے،...

جو ملک ایران سے تیل خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو ایران سے تیل کی خریداری کرنے سے روکنے کا اعلان کردیا۔

ایران پر پابندیوں سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک یا فرد بھی تیل یا پیٹرو کیمیکل ایران سے خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری کرنے والے امریکا سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی تمام خریداری بند ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا ہفتے کو ہونے والا دور منسوخ کردیا گیا۔

عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا مذاکرات کے اگلے دور کیلئے ہفتے کو ہونے والی ملاقات کو لاجسٹکس بنیادوں پر منسوخ کیا گیا۔

عمانی وزیر خزانہ بدر البوسیدی نے کہا کہ مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی رضامندی سے جلد کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات