24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ...

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب


پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا ہے، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں زبردستی جموں و کشمیر سے بے دخل کیا جا رہا ہے، میں آئی جی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری بے دخلی کی کارروائی نہ کی جائے۔ میں نے ہر فورم پر اپنا مطالبہ پیش کیا مگر کوئی بھی شنوائی نہ ہو سکی اور بھارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود یہاں سے بےدخلی پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔

کشمیری پولیس اہلکار کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے، پھر ہمیں کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟ ہم یہاں 27 سال سے رہائش پذیر ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سوچے سمجھے منصبوبے کے تحت کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات